
گوند کتیرا کا حکیمی شربت
گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی پشاور میں گوند کتیرا کے حکیمی شربت کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے، اس کو حکیمی شاہی شربت اس کے افادیت بھرے اجزا کی وجہ سے کہا جاتا ہے۔18 اشیا سے تیار ہونے والا یہ شربت صحت کے لیے انتہائی مفید ہے، اس میں کاجو، بادام، پستہ، اخروٹ، گاجر، کدو، آملہ، اسپغول، تخم ملنگا، تل، خشک سیب اور پانچ سے چھ اقسام کے شربت کے عرق ڈالے جاتے ہیں۔
37 سال سے گوند کتیرا کاں یہ شربت فروخت کرنے والے بابا جی کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں اس کی طلب اور بڑھ جاتی ہے، گرمی سے ستائے شہریوں کے مطابق گوند کتیرا کا شربت پینے سے ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے اور یہ طبی اعتبار سے جگر اور خون کو صاف کرتا ہے۔ سو روپے میں صحت بخش اجزا سے بھرپور یہ شربت گرمیوں میں کسی نعمت سے کم نہیں۔









