اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ نے ٹیلی فون پر علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

0
118
اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ نے ٹیلی فون پر علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔
اس دوران اسحاق ڈار نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مستقل سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان کے امن اور استحکام کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی حالات کے پیش نظر باہمی مشاورت کے سلسلے کو جاری رکھنے اور مستقبل میں ایک دوسرے سے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Leave a reply