اجازت کے بغیر میڈیا پر آنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا انتباہ

0
1
اجازت کے بغیر میڈیا پر آنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا انتباہ

کراچی: سندھ پولیس نے اپنے افسران کے لیے میڈیا پر اظہارِ خیال سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے تحت کسی بھی پولیس افسر کو آئی جی سندھ کی پیشگی اجازت کے بغیر میڈیا پر گفتگو یا شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

سینٹرل پولیس آفس سے جاری ہدایت نامے کے مطابق ٹی وی، ریڈیو پروگرام، پوڈکاسٹ، پریس کانفرنس، ڈیجیٹل میڈیا اور دیگر عوامی فورمز پر سرکاری حیثیت میں شرکت کے لیے پیشگی منظوری حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ اجازت حاصل کرنے والے افسران صرف منظور شدہ ایجنڈے تک اپنی گفتگو محدود رکھیں گے، جبکہ جاری تحقیقات، انٹیلیجنس معلومات اور آپریشنل معاملات سے متعلق حساس معلومات کے اظہار پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزید ہدایت کی گئی ہے کہ تمام نگران افسران ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ہدایت نامے کے مطابق ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

Leave a reply