کیا علی امین گنڈا پور اپنی مدت پوری کر پائیں گے ؟

0
47

ہاٹ لائن نیوز : سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ رمضان کے بعد علی امین گنڈاپور کیلئے پریشانیاں شروع ہو جائیں گی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور مدت پوری نہیں کر سکیں گے۔ان کا کہناتھا کہ ہار اور جیت اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے، میں سینیٹر، وفاقی وزیراور رکن قومی اسمبلی رہا ہوں، میں نے خود استعفیٰ دیا تھا ، کوئی مجھ سے استعفیٰ نہیں لے سکتا تھا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے خیال سے یہ حکومت دو ڈھائی سال چلے گی، پاکستان کے انتخابات میں خرید و فروخت ہوتی رہتی ہے، میں نہیں کہہ رہا کہ اس بار خرید و فروخت نہیں ہوگی۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی چاند پر حکومت بنائیں تو یہ زیادہ بہتر ہے، بانی پی ٹی آئی کو سمجھایا بھی تھا ان کو سمجھ نہیں آیا اور اب بھی سمجھ نہیں آ رہی۔

Leave a reply