سعودی عرب نے رمضان کے لئے خصوصی پاسپورٹ اسٹیمپ متعارف کروا دی

0
49

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب نے رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی پاسپورٹ اسٹیمپ متعارف کروا دی۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کے ساتھ منسلک جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے وزارت ثقافت کے تعاون کے ساتھ رمضان سیزن 1445 ہجری کے حوالے سے ایک مخصوص اور منفرد پاسپورٹ اسٹیمپ متعارف کروائی ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ منفرد پاسپورٹ اسٹیمپ متعارف کرانے کا مقصد ماہ مقدس کی خوشی منانا اور ملک کی روایات، گہرے ثقافتی ورثے اور رمضان کے دوران منائے جانے والے رسم و رواج کو بڑھانا بھی ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق سب مسافر رمضان میں دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یہ خصوصی ڈاک ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔

Leave a reply