کیا سحری میں زیادہ پانی پینا نقصاندہ ہے؟

0
49

بہت سے لوگ سحری میں بہت زیادہ پانی پیتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ ایسا کرنے سے ہمیں سارا دن پیاس نہیں لگے گی۔

طبی ماہرین کے مطابق سحری میں اس خیال سے زیادہ پانی پینا کہ آپ کو پورا دن پیاس نہیں لگے گی ایک بہت بڑی غلط فہمی ہے کیونکہ جب ہمارے جسم میں پانی کی مقدار تھوڑی بہت بڑھ جاتی ہے تو جسم اسے فورا خارج کر دیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق آپ کو سحری میں اتنا پانی پینا چاہیے کہ اس وقت تک آپ کی پیاس بجھ جائے کیونکہ آپ نے ضرور کھایا ہوگا اور زیادہ پانی پینا بدہضمی اور تیزابیت کا باعث بن سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزے کے دوران پیاس سے بچنے کے لیے اپنے آپ کو دھوپ سے زیادہ سے زیادہ بچائیں تاکہ آپ کے جسم کو پسینہ نہ آئے کیونکہ پسینہ آنے کی صورت میں پانی کی کمی کا خطرہ ہوتا ہے۔

Leave a reply