کھانے کےدوران پانی پیناکیساہے؟

0
55

عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ہمیں کھانے کے دوران پانی پینا چاہیے، لیکن کیا یہ عمل ہماری صحت کے لیے واقعی فائدہ مند ہے؟

بہت سے لوگوں کو کھانے کے دوران پانی پینے کی عادت ہوتی ہے اور اس کے بغیر ان کے لیے کھانا تھوڑا مشکل ہوجاتا ہے۔

طبی ماہرین نے ہمیشہ کھانے کے بعد پانی پینا ایک غیر صحت مند عمل قرار دیا ہے لیکن حال ہی میں کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق کھانے کے دوران پانی پینا ایک غیر صحت بخش عمل ہے جو جسم کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ کھانے کے دوران پانی پینا صحت کے لیے کسی حد تک نقصان دہ ہو سکتا ہے جو کہ نظام ہضم سے متعلق کئی مسائل کا باعث بن سکتا ہے، جیسے اپھارہ، بدہضمی اور غذائی اجزاء کی خرابی۔

ماہرین غذائیت کے مطابق کھانے سے کم از کم 30 منٹ پہلے اور ایک گھنٹہ بعد پانی نہ پینا بہتر ہے اور اگر پانی پینا ضروری ہو تو اسے تھوڑی مقدار میں، چند چھوٹے گھونٹ پی لیں۔

کھانے کے دوران وافر مقدار میں پانی پینا کھانے کو ہضم کرنے والے کیمیکلز اور معدے میں موجود ہائیڈروکلورک ایسڈ کو پتلا کرتا ہے، جو کہ کھانے کو صحیح طریقے سے ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اگر آپ اپنے ہاضمے کے عمل کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو اپنا کھانا آہستہ آہستہ چبائیں، صرف اس وقت کھائیں جب آپ کو بھوک لگے اور آرام سے کھائیں۔

Leave a reply