کپتان کے کھلاڑیوں کا جیل میں ٹرائل شروع

0
74

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی کو تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کے مقدمہ پر سماعت ہوئی ۔

تھانہ شادمان نذر آتش کیس کی سماعت جیل میں ہوئی ۔

عدالت نے گواہان کو شہادت کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی ۔

ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں محمد ثقلین نے دلائل دئیے ۔

انسداد دھشتگردی عدالت کے جج محمدنویداقبال کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد ٫ میاں محمود الرشید ، اعجاز چوہدری ، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگرملزمان جیل میں موجود تھے۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد ٫ میاں محمودالرشیداور اعجاز چوہدری پرفردجرم عائد کر رکھی ہے۔

عدالت نےپراسیکیوشن کےگواہان کوشہادت قلمبند کرانے کیلیے طلب کر لیا۔

پراسیکیوشن نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس کا چالان جمع کرا رکھا ہے ، چالان میں بغاوت سمیت دیگر سنگین الزامات لگائیں گئے ہیں ۔

Leave a reply