کپتان کی ٹیم کو سزا کون دلوانا چاہتا ہے؟

0
73

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) الیکشن سے پہلے عمران خان سمیت دیگر ملزمان کو سزائیں دی جائیں ۔

لاہور ہائیکورٹ میں شہری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی کہ جنرل الیکشن سے پہلے نو مئی کے واقعات کی تحقیقات اور ملوث ملزمان کو سزائیں دی جائیں ۔

عدالت نے آفس اعتراض بحال رکھتے ہوئے درخواست مسترد کردی ، متاثرہ فریق نہ ہونے کا رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا ، کیس کے سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ آپکی تعلیم کتنی ہے ؟

درخواست گزار اظہر عباس نے عدالت کو بتایا کہ میری تعلیم میٹرک ہے اور درخواست ہاتھ سے لکھی ہے ، اظہر عباس کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایک دوسرے پر الزامات عائد کررہے ہیں میں کنفیوژ ہوں کہ اصل معاملہ کیا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے ۔

جسٹس علی باقر نجفی نے شہری اظہر عباس کی درخواست پر سماعت کی اور درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دیا ۔

Leave a reply