سابق گورنرکولال جھنڈی دکھادی گئی

1
85

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کو لال جھنڈی دکھادی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے جناح ہاؤس کیس میں عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔

اس مقدمہ میں دوبارہ جسمانی ریمانڈ ہونے کے باعث درخواست خارج کی گئی ، عدالت نے درخواست ضمانت کو غیر موثر قرار دے دیا ۔ مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر نئی دفعات شامل ہونے پر دوبارہ جسمانی ریمانڈ منظور ہوا تھا ۔

عمر سرفراز چیمہ نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں بھی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ، عسکری ٹاور حملہ کیس میں عمر سرفراز چیمہ درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔

واضح رہے کہ عمر سرفراز چیمہ پر عسکری ٹاور اور جناح ہاوس حملہ کا الزام ہے ۔ عسکری ٹاور حملہ کا تھانہ گلبرگ میں مقدمہ نمبر 1271/23 درج ہے ، جناح ہاؤس حملہ کا تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے ۔

1 comment

Leave a reply