قبروں کی بےحرمتی؛ معاملہ عدالت تک جاپہنچا 

0
147

 

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں قبرستان سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ، درخواست میں ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

فتح گڑھ میں واقع قبرستان بدھاآوا میں ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے تجاوزات قائم کی گئی ہیں ، قبروں کو مسمار کرکے دکان بنا دی گئی ہیں ، قبرستان میں بنائی گئی دکانوں سے انتظامیہ کرایہ بھی وصول کررہی ہے ، قبرستان اور قبروں کی بے حرمتی اسلامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ قبرستان سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم دے اور تجاوزات ختم کرکے قبروں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے ۔

Leave a reply