کووِڈ کی نئی قسم کا خوف بڑھنے لگا

0
68

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کو چند دنوں میں امریکہ سے فائزر کی نئی کووِڈ ویکسین ملنے کی توقع ہے۔

وفاقی حکام کے مطابق امریکا سے کووِڈ ویکسین کی 2 لاکھ ڈوز کی آمد چند دنوں میں متوقع ہے اور نئی فائزر کووِڈ ویکسین کی مزید 3 لاکھ خوراکیں بھی اسی مہینے میں موصول ہو جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائزر کی نئی ویکسین کوویڈ 19 کی نئی اقسام کے خلاف بھی موثر ہے۔ کووڈ ویکسین حاجیوں اور زیادہ خطرہ والے لوگوں کو لگائی جائے گی۔

حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب تک جے این 1 کے نئے قسم کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے اور پاکستان میں کوویڈ 19 کے کیسز کی شرح ایک فیصد سے کم ہے۔

Leave a reply