نئے سال کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

0
79

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے روز کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھا گیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

اس وقت پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 1583 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 64034 پر ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 67 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر نیچے آگیاتھا۔

Leave a reply