کوسوو کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ، اپوزیشن رکن نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے برسا دیے

0
0
کوسوو کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ، اپوزیشن رکن نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے برسا دیے

کوسوو: پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اپوزیشن کی خاتون رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم البین کُرتی کے خلاف انوکھے انداز میں احتجاج کرتے ہوئے ان پر انڈے پھینک دیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کوسوو کی پارلیمنٹ میں پیش آیا، جہاں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی رکن اسمبلی ٹائم کادریجاج نے قائم مقام وزیراعظم البین کُرتی کی جانب چار انڈے اچھالے۔ اس دوران انہوں نے احتجاجی نعرے بھی بلند کیے۔
رپورٹس کے مطابق کُرتی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے انتخاب کے معاملے پر مزید مہلت چاہتے تھے۔ کوسوو میں جون کے عام انتخابات کے بعد سے پارلیمانی اسپیکر کا انتخاب تاحال نہیں ہو سکا، جس کے باعث ملک میں سیاسی کشیدگی برقرار ہے۔
اپوزیشن جماعتوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آئینی عدالت کی جانب سے مقرر کردہ مدت ختم ہو چکی ہے، اس لیے پارلیمنٹ کا موجودہ اجلاس آئینی تقاضوں کے مطابق نہیں۔
اسپیکر کے انتخاب میں تاخیر کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اختلافات کے باعث کوسوو کی سیاسی صورتحال بدستور غیر یقینی کا شکار ہے۔

Leave a reply