
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں معروف اداکار علی رضا کے والد انتقال کرگئے۔
اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دی۔ علی رضا نے اپنی پوسٹ میں قرآنِ کریم کی آیت “بے شک ہمیں اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے” تحریر کی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال اچانک ہوا، جس پر وہ اور ان کے اہلِ خانہ غمزدہ ہیں۔ اداکار نے مداحوں سے اپنے والد کے لیے مغفرت اور بلندیٔ درجات کی دعا کی اپیل بھی کی۔
علی رضا کی جانب سے یہ خبر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں اور شوبز سے وابستہ افراد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔









