کوئٹہ: تیزاب گردی کا شکار خاتون ڈاکٹر ماہ نور کی بینائی محفوظ، علاج جاری

0
13
کوئٹہ: تیزاب گردی کا شکار خاتون ڈاکٹر ماہ نور کی بینائی محفوظ، علاج جاری

کوئٹہ میں تیزاب گردی کے واقعے میں متاثر ہونے والی خاتون ڈاکٹر ماہ نور کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے اور وہ مکمل ہوش و حواس میں ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور بات چیت کر رہی ہیں جبکہ ان کی بینائی بھی محفوظ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جسم پر موجود جلنے کے زخم سطحی نوعیت کے ہیں اور متاثرہ حصوں سے مردہ جلد ہٹانے کا عمل جاری ہے۔

خاندان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور کی جلد کی بحالی کے لیے گرافٹنگ سے متعلق سرجریز مرحلہ وار کی جا رہی ہیں۔ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل ان کی نگرانی کر رہی ہے اور علاج کا عمل جاری ہے۔

اہلخانہ نے امید ظاہر کی ہے کہ مناسب طبی نگہداشت کے باعث ڈاکٹر ماہ نور کی صحت میں مزید بہتری آئے گی۔

Leave a reply