کنزہ ہاشمی بھارتی فلم میں کاسٹ

0
57

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کنزہ ہاشمی کو بھارتی پنجابی فلم میں کاسٹ کر لیا گیا۔

کنزہ ہاشمی اور بھارتی اداکار جسی گل نے اپنی آنے والی بھارتی پنجابی فلم کا پوسٹر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں بتایا گیا کہ فلم کا نام ‘حال کی اے’ ہے، جس کی کہانی امان سندھو اور طیب مدنی نے لکھی ہے۔ جبکہ اسے طیب مدنی، امان پریت سنگھ اور راجویندر سنگھ نے پروڈیوس کیا ہے۔

پوسٹر میں بتایا گیا کہ کنزہ ہاشمی کے علاوہ پاکستانی پنجابی کامیڈی اداکار ہنی البیلا بھی فلم ‘حال کی اے’ میں کام کریں گے جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نشا بانو، سمیر ماہی اور کرم جیت انمول شامل ہیں۔

مختلف میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ کنزہ ہاشمی اس فلم میں پاکستانی لڑکی کے کردار میں نظر آئیں گی، تاہم اداکارہ نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی۔

کنڑ ہاشمی اور بھارتی اداکار جیسی گل کی یہ فلم نومبر 2024 میں ریلیز کی جائے گی، تاہم فلم کی کہانی ابھی تک سامنے نہیں آئی۔

Leave a reply