
کراچی پورٹ ذرائع کے مطابق کویت سے تقریباً 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لے کر آنے والا ایک بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ جہاز چند روز قبل آبنائے ہرمز سے گزرا تھا اور بعد ازاں خلیجِ عمان کے راستے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ جہاز کی آمد معمول کے سمندری راستوں کے تحت ہوئی اور اس نے مقررہ روٹ کے مطابق سفر مکمل کیا۔ کراچی پورٹ پر پہنچنے کے بعد جہاز سے ایندھن کی ترسیل اور کسٹم سے متعلق کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق جہاز کی آمد سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں بہتری متوقع ہے۔ حکام نے اس عمل کو معمول کی تجارتی سرگرمی قرار دیا ہے۔









