کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر اہم پیشرفت

0
106

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔

جسٹس علی باقر نجفی نے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل الیکشن کمیشن سےاستفسار کیا کہ آپ کو سپریم کورٹ کے آرڈر کا پتہ ہے ؟ جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل الیکشن کمیشن نےکہا کہ جی ہم نے چیف سیکرٹری، تمام ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو خطوط لکھے ۔

عدالت نے استفسار کیا تو پھر کیوں پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کیوں نہیں لئے جارہے , وقت بہت کم ہے آپ عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کریں ۔

ڈپٹی وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایسا وقوعہ کوئی ہمارے پاس نہیں آیا ۔

عدالت نے حکم دیا کہ آپ ریٹرننگ افسر سے فوری رپورٹ طلب کریں اور بتائیں ، عدالت آپ کے پیچھے کھڑی ہے عملدرآمد آپ نے کرانا ہے ، سپریم کورٹ کے احکامات بالکل واضح ہیں ، کوئی ابہام میں نہ رہےاگر الیکشن کمیشن خود کام نہیں کرنا چاہتا تو الگ بات ہے ، تمام انتظامیہ الیکشن کمیشن کے انڈر ہے، الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرے ، آپ کو پتہ ہے کیا کچھ ہورہا ہے ۔

جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کرے ، یہ شکایات انتہائی سنجیدہ نوعیت کی ہیں ، جو درخواستیں آرہی ہیں ان کا ریکارڈ بن رہا ہےاگر عدالت کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہورہا تو ڈی پی اوز اور آر اوز کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر کریں ۔

عدالت نے سماعت ایک گھنٹے تک ملتوی کردی ۔

Leave a reply