ڈیڑھ سال بعد بڑا بریک تھرو! 10 کروڑ کا سونا لوٹنے والا سرغنہ گرفتار

0
6
ڈیڑھ سال بعد بڑا بریک تھرو! 10 کروڑ کا سونا لوٹنے والا سرغنہ گرفتار

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ سال قبل سونے کی ڈکیتی میں ملوث گروہ کے مبینہ سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم اس واردات میں مطلوب تھا جس میں پنجاب سے آنے والی ایک مسافر کوچ کو راستے میں روک کر دو جیولرز سے قیمتی سونا لوٹ لیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ افراد زیورات کوئٹہ میں جیولرز کے آرڈرز کی تکمیل کے لیے لے جا رہے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واردات منصوبہ بندی کے تحت کی گئی تھی، جس میں کوچ کو زبردستی رکوایا گیا اور اسلحے کے زور پر سونا چھین لیا گیا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق اس کیس میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد مزید پیش رفت متوقع ہے۔

Leave a reply