بلوچستان کے علاقے کچلاک میں بم دھماکہ

0
44

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے علاقے کچلاک میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

بلوچستان انتظامیہ کے مطابق کچلاک میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جن کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جگہ کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں لیکن کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کی ہے اور زخمیوں کو بہترین علاج کی سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی ہے۔

Leave a reply