ڈیوڈ وارنر نے خاموشی توڑ دی

0
146

ہاٹ لائن نیوز : آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے سابق فاسٹ بولر مچل جانسن کی تنقید پر اپنی خاموشی توڑ دی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اپنے ایک کالم میں مچل جانسن نے ڈیوڈ وارنر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر سوال اٹھایا۔

سابق فاسٹ باؤلر نے بتایا کہ آسٹریلوی کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے سکینڈل میں الجھے ہوئے اوپنر ڈیوڈ وارنر کو وہ الوداع کیوں دیا جا رہا ہے جو وہ چاہتے تھے۔

اس کالم کے بعد مچل جانسن کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور سابق فاسٹ باؤلر کو اپنے کالم کی بھاری قیمت چکانی پڑی اور آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والی سیریز کے ٹرپل ایم کمنٹری پینل سے بھی نکال دیا گیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہونے جا رہا ہے، مچل جانسن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے ایک انٹرویو کے دوران آگ پر تیل ڈالنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ سابق ساتھی اپنی رائے کا حق رکھتے ہیں ۔

ہر کسی کو اپنی رائے کا حق ہے، ہمیں آگے بڑھنا ہے، یہ سیزن سرخیوں کے بغیر نہیں رہے گا، ہم پرتھ میں سیزن کے پہلے ٹیسٹ میچ کے منتظر ہیں۔

Leave a reply