ڈیفنس کار حادثہ کیس ؛ ملزم کے خلاف چالان طلب

0
74

ہاٹ لائن نیوز : ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے چھ افراد کی ہلاکت کا معاملہ ، کم عمر ملزم افنان کو آج انسداد دھشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

ملزم افنان کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیادختم ہونےپر پیش کیا گیا ، عدالت نے کم عمر ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 دنوں کی توسیع کر دی ۔عدالت نے ملزم کو 11 مارچ کو دوبارہ پیش کرنیکاحکم دیا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشدجاویدنےسماعت کی ۔پولیس نے ملزم افنان کےجوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی

تفتیشی افسر کاکہناہےکہ مقدمہ کا چالان تیار ہو گیا ہے جلد جمع کرا دیا جائے گا مہلت دی جائے ، ملزم نے ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے چھ افراد کو ہلاک کیا ،ملزم نے والد کی گاڑی سے ٹکر مار کر چھ افراد کی ہلاکت کی۔

Leave a reply