ڈپریشن کی ایک نئی علامت سامنے آگئی

0
49

ہاٹ لائن نیوز : ڈپریشن کو اکثر دماغی بیماری کے طور پر سمجھا جاتا ہے اور اس کی علامات اکثر ذہنی مسائل پر مبنی سمجھی جاتی ہیں جن کا جسم پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔

لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ڈپریشن کے شکار افراد جسمانی علامات کا بھی سامنا کرتے ہیں۔ ڈپریشن ‘دماغ’ تک محدود بیماری نہیں ہے بلکہ اس کے نتیجے میں جسم میں تبدیلیاں آتی ہیں۔

اب ماہرین نے ڈپریشن کی ایک نئی جسمانی علامت دریافت کر لی ہے۔

امریکہ کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ڈپریشن میں مبتلا افراد کے جسم کا درجہ حرارت دوسرے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ اس تحقیق میں 20 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا اور ایک ڈیوائس کے ذریعے ان کے جسم کا درجہ حرارت چیک کیا گیا۔

اس کے ساتھ ان سے ڈپریشن کی علامات کی تفصیلات بھی روزانہ کی بنیاد پر حاصل کی گئیں۔ یہ تحقیق 7 ماہ تک جاری رہی اور نتائج سے معلوم ہوا کہ جیسے جیسے ڈپریشن کی علامات کی شدت میں اضافہ ہوتا گیا، جسم کا درجہ حرارت بھی بڑھتا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جسمانی درجہ حرارت اور ڈپریشن کے درمیان تعلق پر اب تک کی سب سے بڑی تحقیق ہے۔

Leave a reply