ڈالرکی قدرمیں کمی کارجحان جاری

0
115

ہاٹ لائن نیوز : ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان جاری، جمعرات کو انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر 3 پیسے کی کمی سے 284 روپے 11 پیسے ہوگئی۔

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان، اقتصادی شعبوں میں اصلاحات کے باعث انڈیکس میں بہتری اور طلب و رسد میں یکسانیت کے باعث جمعرات کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

کاروباری عرصے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 44 پیسے کی کمی سے 284 روپے سے 283 روپے 70 پیسے پر آ گئی۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت صرف 3 پیسے کی کمی سے 284 روپے 11 پیسے پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی میں ڈالر کی قدر 285 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

Leave a reply