چہلم حضرت امام حسینؓ: 4 اگست کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے

0
12
چہلم حضرت امام حسینؓ: 4 اگست کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے

کراچی: سندھ حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر 4 اگست 2026 (منگل) کو صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ تعطیل تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں پر لاگو ہوگی۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری احکامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
حکومت کی جانب سے ہر سال چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی طلبہ، والدین اور تدریسی عملے کی سہولت کے لیے پیشگی اطلاع جاری کی گئی ہے تاکہ وہ اپنے تعلیمی شیڈول کو اس کے مطابق ترتیب دے سکیں۔
واضح رہے کہ موسمِ گرما کی تعطیلات کے اختتام کے بعد سندھ میں تعلیمی ادارے 3 اگست 2026 سے دوبارہ کھلیں گے، جبکہ اس کے اگلے ہی روز چہلم کے باعث ایک روزہ تعطیل ہوگی۔

Leave a reply