پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی، نئی قیمتیں نافذ

0
19
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی، نئی قیمتیں نافذ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

سرکاری فیصلے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 336 روپے 03 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 66 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 392 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

حکومت کی منظوری کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اعلان کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ نرخ 3 اگست تک مؤثر رہیں گے۔

Leave a reply