
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست 2026 کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
اوگرا کیمطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جسکے بعد نئی قیمت 2سو54 روپے فی کلو مقرر ہوگئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ قیمت 241 روپے فی کلو تھی۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں گھریلو استعمال کا ایل پی جی سلنڈر 152 روپے مہنگا ہوگیا ہے اور اس کی نئی قیمت 3001 روپے مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 2849 روپے تھی۔
اسی طرح کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 585 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 11546 روپے ہوگئی ہے، جبکہ پہلے یہ 10961 روپے میں دستیاب تھا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست 2026 سے ہوگا۔









