چھینا جانے والا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کر لیا

0
81

آکلینڈ: (ہاٹ لائن نیوز)نیوزی لینڈ کے ایک شخص نے ایک دن میں 941 بار بنجی جمپ لگا کر عالمی ریکارڈ دہرانے کی کوشش کی ہے۔

2017ء میں 16 سے 32 فٹ تک 24 گھنٹے میں 430 چھلانگ لگانے کا ریکارڈ مائیک ہرڈ کے پاس تھا لیکن یہ ریکارڈ فرانسس میری ڈبن نے 2022 ء میں 765 چھلانگیں لگا کر اپنے نام کیا تھا۔

مائیک ہرڈ نے آکلینڈ ہاربر برج پر ریکارڈ کوشش کو لائیو سٹریم کیا اور 24 گھنٹوں میں 941 چھلانگیں مکمل کیں۔

مائیک ہرڈ نے ایک نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سمندر یا حرکت سے خوف کا احساس ہوتا رہا لیکن وہ کوشش کرتے رہے اور خوف کو اپنی کوششوں پر اثرانداز نہیں ہونے دیا۔

Leave a reply