امتحانی مراکز کے گرد دفعہ 144 نافذ

0
36

ہاٹ لائن نیوز : میٹرک بورڈ کراچی کے تحت 9ویں اور دسویں جماعت کے امتحانات آج سے شروع ہو گئے ہیں۔

امتحانات میں 9ویں اور دسویں جماعت کے 368 ہزار سے زائد طلبہ شرکت کریں گے جن کیلییے 504 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

لڑکیوں کیلیے 265 امتحانی مراکز اور لڑکوں کیلیے 239 امتحانی مراکز ہیں۔

چیئرمین میٹرک بورڈ کیمطابق امتحانات کے دوران مراکز کے گرد دفعہ 144 نافذ ہے اور امتحانی مراکز کے اردگرد فوٹو سٹیٹ مشینیں بند کر دی جائیں گی۔

Leave a reply