جاپان زلزلہ : ہلاکتوں میں مزیداضافہ

0
86

ہاٹ لائن نیوز : جاپان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ہزاروں گھر تاحال پانی اور بجلی سے محروم ہیں۔

جاپانی خبر رساں ایجنسی این ایچ کے کیمطابق جاپان کی وزارت صحت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ پیر کے شدید زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے وسطی علاقوں کے 72,000 سے زائد گھرانوں کو پانی کی فراہمی تاحال منقطع ہے۔

سب سے زیادہ متاثرہ ایشیکاوا پریفیکچر کے سات شہروں اور سات قصبوں میں تقریباً 66,400 گھرانوں میں پانی نہیں ہے۔ وزارت صنعت نے کہا کہ زلزلے سے بجلی کی تقسیم کے آلات کو نقصان پہنچا، جس سے اشیکاوا میں ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی۔

حکام کے مطابق زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ سینکڑوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

Leave a reply