چمٹا کا انتحابی نشان چلینج

0
68

ہاٹ لائن نیوز : اوکاڑہ کے آزاد امیدوار مہر عبدالستار نے چمٹا کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔

جسٹس سلطان تنویر نے ریٹرننگ آفیسر کو مہر عبدالستار کا موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ۔

اوکاڑہ کے مہر عبدالستار نے پی پی 160اور این اے 136سے درست انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

جسٹس سلطان تنویر نے مہر عبدالستار کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔

درخواست گزار کے مطابق بطور آزاد امیدوار پیالہ کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست کی تھی ، ریٹرننگ آفیسر نے درخواست کا جائزہ لیے بغیر چمٹے کا نوٹفکیشن جاری کردیا ۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت چمٹے کا انتخابی نشان واپس کرکے پیالے کا انتخابی نشان الاٹ کیا جائے ۔

Leave a reply