چرس کیس میں آئی جی پنجاب طلب

0
47

ہاٹ لائن نیوز : 34 کلو چرس کیس میں بروقت چالان پیش نہ ہونے کا معاملہ،ایڈیشنل آئی جی لیگل نے کہا کہ آئی جی پنجاب اہم اجلاس کی وجہ سے آج عدالت پیش نہیں ہوسکتے، اس لیے کیس کی سماعت کل کے لیے مقرر کی جائے،عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی،عدالت نے کل پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جی پنجاب کو عدالت طلب کر لیا۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ابرار احمد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل آئی۔ جی لیگل سلیم چغتائی اور ڈی۔ آئی۔ جی لیگل کامران عادل بھی عدالت میں پیش ہوئے،ملزم اکی بیوی نے پولیس پر چالان پیش کرنے کے لیے رشوت مانگنے کا الزام لگایا تھا،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی کو چالان پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دی گئی ہے،ملزم ابرار پر 34 کلو چرس برآمدگی کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج ہے۔

Leave a reply