پی پی رہنما غلام نبی مگسی فائرنگ میں جاں بحق، اہلیہ بھی زندگی کی بازی ہار گئیں

0
42
پی پی رہنما غلام نبی مگسی فائرنگ میں جاں بحق، اہلیہ بھی زندگی کی بازی ہار گئیں

ٹنڈو محمد خان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما غلام نبی مگسی اور ان کی اہلیہ ثمرین مگسی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ان کا پانچ سالہ بیٹا سیف اللہ مگسی زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ بلڑی شاہ کریم تھانے کی حدود میں سجاول روڈ پر پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے ایک کار پر فائرنگ کی۔ حملے کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ زخمی بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

Leave a reply