پی ٹی آئی کے امیدوار کی داد رسی نہ ہوسکی

0
60

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں این اے 139 پاکپتن سے پی ٹی آئی کے ناکام امیدوار راو عمر ہاشم کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نےدرخواست غیرضروری قراردےکرنمٹادی ۔

عدالت کا کہنا ہے کہ الیکشن کے بعد اس عدالت کو سماعت کا دائرہ اختیار نہیں رہا ، مناسب ہے اپ الیکشن ٹریبونل سے رجوع کریں ، یہ عدالت الیکشن ٹریبونل کے دائرہ اختیار کو بائی پاس کرکے درخواست پر کوئی حکم جاری نہیں کر سکتی ، آپ نے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیوں نہیں کیا۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ میں یہاں انتخابی نتائج میں دھاندلی کے خلاف آیا ہوں ، عدالت اپنے آئینی دائر اختیار کا استعمال کرتے ہوے معاملہ کا نوٹس لے سکتی ہے ، الیکشن ٹریبونل کا دائرہ اختیار محدود ہے ، ابھی تک الیکشن ٹریبونل فعال نہیں ہوا ، اس عدالت کے پاس کسی معاملے کا نوٹس لینے کا وسیع اختیار ہے ، ابھی قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد نہیں ہوا۔

عدالت کا استفسار ہے کہ عدالت کس قانون کے تحت الیکشن ٹریبونل کے معاملات میں مداخلت کر سکتی ہے ۔

وکیل درخواست گزار نے کہا ہے کہ عدالت کی ذمہ داری ہے کہ وہ الیکشن نتائج میں دھاندلی کا نوٹس لے ، الیکشن کمیشن نے اریٹکل 218کے تحت اپنی ذمہ داری پورا نہیں کی۔

درخواستگزار کی طرف سے بیرسٹر سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

جسٹس علی باقرنجفی نے راو عمرہاشم کی درخواست پرسماعت کی۔

Leave a reply