پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن ؛ ووٹنگ کا عمل جاری

0
303
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن ؛ ووٹنگ کا عمل جاری

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے آن لائن ووٹنگ کا عمل جاری ہے، ووٹنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہے گا، پولنگ پشاورکےرانو گڑھی میں ہورہی ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان کے علاؤہ کسی نے پی ٹی آئی چیئرمین کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، گوہر علی خان کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے کا امکان ہے۔

انٹرا پارٹی الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کے چیئرمین، وائس چیئرمین، مرکزی صدر، جنرل سیکرٹری ، صوبائی قیادت کا انتخاب کیا جائے گا۔ مرکزی صدر کی نشست کے لیے چوہدری پرویز الٰہی امیدوار ہیں جبکہ انٹرا سینٹرل سیکریٹری کے لیے عمر ایوب امیدوار ہیں۔

پنجاب کی صدارت کے لیے یاسمین راشد میدان میں اتری ہیں، پنجاب کے جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لیے حماد اظہر فیورٹ امیدوار ہیں، خیبرپختونخوا کی صدارت کے لیے علی امین گنڈا پور فیورٹ امیدوار ہیں، سندھ کی صدارت کیلیےحلیم عادل شیخ امیدوار ہیں ، سندھ سیکریٹری کی نشست کے لیے ایڈووکیٹ علی اصغر میدان میں ہیں۔

Leave a reply