
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کے فاسٹ بالر بلیسنگ موزاربانی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں آئندہ دو سال تک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت سے روک دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق کھلاڑی نے اپنے معاہدے کی خلاف ورزی کی، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ بورڈ نے واضح کیا کہ موزاربانی اب اگلے دو سیزن تک پی ایس ایل کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔
یاد رہے کہ بلیسنگ موزاربانی پی ایس ایل کے سیزن 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے، تاہم بعد ازاں انہوں نے بھارتی پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا، جسے پی ایس ایل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔








