عازمینِ حج کے لیے بڑی خوشخبری، مفت موبائل سم اور انٹرنیٹ پیکج کا اعلان

0
17
عازمینِ حج کے لیے بڑی خوشخبری، مفت موبائل سم اور انٹرنیٹ پیکج کا اعلان

حکومتِ پاکستان نے حج 2026 کے لیے عازمینِ حج کو ایک اہم سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی حجاج کو مفت موبائل سم کارڈ دیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد دورانِ حج مواصلاتی سہولیات کو بہتر بنانا اور حجاج کو اپنے عزیز و اقارب سے آسان رابطے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ سم کارڈ سرکاری سطح پر بلا معاوضہ جاری کیے جائیں گے۔ حجاج کے لیے دو مختلف پیکیجز متعارف کرائے گئے ہیں۔ لانگ پیکیج میں 600 منٹس اور 40 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا شامل ہوگا، جبکہ شارٹ پیکیج کے تحت 300 منٹس اور 25 جی بی ڈیٹا فراہم کیا جائے گا۔
ان سم کارڈز کے ذریعے مقامی اور بین الاقوامی کالز کی سہولت بھی دستیاب ہوگی، تاکہ حجاج کسی بھی وقت اپنے اہل خانہ سے رابطے میں رہ سکیں۔
حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ حجاج سرکاری سم کے علاوہ کوئی دوسری سم نہ خریدیں۔ ہر پاسپورٹ پر صرف ایک ہی سم کارڈ جاری کیا جائے گا، اور اضافی سم لینے کی صورت میں سرکاری سم بند کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید یہ کہ موبائل ریچارج کوڈز حجاج کی رہائش گاہوں میں فراہم کیے جائیں گے، اور بیلنس ختم ہونے کی صورت میں آسانی سے ریچارج کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

Leave a reply