
ہاٹ لائن نیوز : پیپلز پارٹی کا وفد آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے الیکشن کمیشن میں ملاقات کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کا وفد چاروں صوبوں کے پارٹی رہنماؤں پر مشتمل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وفد میں سندھ سے سینیٹر تاج حیدر، ناصر حسین شاہ ، سعید غنی اور ضیاءالاسلام حسن شامل ہوں گے جب کہ پنجاب سے قمر زمان کائرہ، موسیٰ گیلانی، حسن مرتضیٰ،عبدالقادر شاہین کو شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا سے فیصل کریم کنڈی اور شجاع خان جب کہ بلوچستان سے چگیز جمالی اور سینیٹر روزی خان کاکڑ وفد کا حصہ ہو سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فیصل کریم کنڈی، تاج حیدر، قمر زمان کائرہ، چنگیز جمالی اور دیگر رہنما چیف الیکشن کمشنر کو عام انتخابات میں پارٹی کے تحفظات اور تحفظات سے آگاہ کریں گے۔









