پیٹرول 259 روپے سے 396 روپے فی لیٹر تک کیسے پہنچتا ہے؟ مکمل تفصیل سامنے آگئی

0
19
پیٹرول 259 روپے سے 396 روپے فی لیٹر تک کیسے پہنچتا ہے؟ مکمل تفصیل سامنے آگئی

کراچی: پاکستان میں پیٹرول کی ابتدائی درآمدی لاگت 259 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہے، تاہم مختلف ڈیوٹیز، ترسیلی اخراجات، کاروباری مارجنز اور حکومتی لیویز شامل ہونے کے بعد اس کی قیمت 396 روپے 65 پیسے تک پہنچ جاتی ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ اور کسٹم ڈیوٹی کے بعد پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 285 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوجاتی ہے۔ اس میں نقل و حمل کے اخراجات اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں و پیٹرول پمپ ڈیلرز کے مارجنز شامل کرنے سے قیمت 311 روپے 65 پیسے تک پہنچتی ہے۔

بعد ازاں 80 روپے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی اور 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہونے سے فی لیٹر قیمت 396 روپے 65 پیسے ہوجاتی ہے۔

اس طرح پیٹرول کی ابتدائی درآمدی لاگت اور صارفین کے لیے حتمی قیمت میں 137 روپے 14 پیسے فی لیٹر کا فرق ہے، جس میں ٹیکس، لیویز، ترسیلی اخراجات اور کاروباری مارجنز شامل ہیں۔

Leave a reply