پیٹرول کی قیمت میں مزیداضافہ، ڈیزل سستاہوگیا

0
31
پیٹرول کی قیمت میں مزیداضافہ، ڈیزل سستاہوگیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی۔

وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3سو94 روپے 83 پیسےفی لیٹر مقررہوگئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق قیمتوں میں یہ تبدیلی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے مقررہ طریقہ کار کے تحت کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 7 اکتوبر سے ہوگا، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ردوبدل مسلسل دوسرے روز سامنے آیا ہے۔

قیمتوں میں تازہ تبدیلی کے نتیجے میں پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کے اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا، جبکہ ڈیزل صارفین کو معمولی ریلیف ملے گا۔

Leave a reply