پیٹرول ریلیف اسکیم: پرانی موٹر سائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی کے لیے نئی سہولت

0
28
پیٹرول ریلیف اسکیم: پرانی موٹر سائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی کے لیے نئی سہولت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول ریلیف اسکیم کا دائرہ مزید بڑھانے کی ہدایت کردی ہے، جس کے تحت 20 سال پرانی موٹر سائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی رکشوں کو بھی اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔

حکومتی ہدایات کے مطابق مذکورہ گاڑیوں کے صارفین کو ہفتہ وار بنیاد پر ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹوکن جاری کیے جائیں گے۔ ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر چار ٹوکن دیے جانے کا منصوبہ ہے۔

حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنا اور موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگ چی استعمال کرنے والے شہریوں کو مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ فیول ریلیف پروگرام کے تحت پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے تک سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ اسکیم میں موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگ چی کے لیے ماہانہ 20 لیٹر جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے ماہانہ 30 لیٹر پیٹرول پر رعایت شامل ہے۔

ابتدائی طور پر یہ سہولت اسلام آباد تک محدود تھی، تاہم بعد ازاں اسے ملک کے دیگر علاقوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تک توسیع دے دی گئی۔

اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے شہری اپنے موبائل فون کے ذریعے ایس ایم ایس سروس استعمال کر سکتے ہیں۔ حکومت کے مطابق رجسٹریشن اور ریلیف کی فراہمی کا نظام وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن، نادرا، صوبائی اداروں اور ٹیلی کام کمپنیوں کے تعاون سے تشکیل دیا گیا ہے۔

Leave a reply