پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز کمی

0
1
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز کمی

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں مسلسل پانچویں روز کم ہوگئی ہیں۔

وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 7 نومبر سے 10 نومبر تک ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 346 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول 352 روپے 59 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہورہا تھا۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 4 روپے 25 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 378 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ پرانی قیمت 382 روپے 25 پیسے تھی۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں رد و بدل اوگرا کی سفارشات اور مقررہ حکومتی طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔

Leave a reply