
وفاقی حکومت نے عوام کو مزید ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کے حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل اب 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکومت کی جانب سے منظور کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا ہے اور یہ نرخ 10 اگست تک نافذ العمل رہیں گے۔
حالیہ کمی سے پیٹرول اور ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کو محدود پیمانے پر مالی ریلیف ملے گا۔









