ہنگو میں سکیورٹی آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن حمزہ اکرم شہید

0
15
ہنگو میں سکیورٹی آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن حمزہ اکرم شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ آپریشن کے دوران پاک فوج کے 27 سالہ کیپٹن حمزہ اکرم شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی۔ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران ان دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا جو ایک مسجد میں پناہ لیے ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف مختلف دہشت گرد حملوں میں ملوث رہے تھے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد کیا گیا۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی قیادت کرنے والے کیپٹن حمزہ اکرم نے جوانوں کے ساتھ فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے کارروائی میں حصہ لیا اور فائرنگ کے دوران شہید ہوگئے۔ ان کا تعلق ضلع نارووال سے تھا۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس اور سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں امن و سلامتی کے قیام تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave a reply