آشوب چشم کےمریضوں میں ہوشربااضافہ

0
94

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز ) صوبہ پنجاب میں آشوب چشم نے شدت اختیار کر لی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10,269 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق 36 اضلاع میں آنکھوں میں انفیکشن کے مجموعی طور پر 3 لاکھ 94 ہزار 795 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ آشوب چشم ایک بیماری ہے جو عام طور پر 8 سے 10 دنوں میں خود ہی ختم ہوجاتی ہے۔
محکمہ صحت نے ‘انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے اور صحت یابی میں مدد کے لیے آنکھوں کی مناسب حفظان صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔

ان میں صاف پانی سے باقاعدگی سے آنکھیں دھونا، تیز سورج کی روشنی سے تحفظ ، دھول اور گندگی سے تحفظ شامل ہے۔

رواں سال کے آغاز سے اب تک صوبہ پنجاب میں آشوب چشم کے 3 لاکھ 57 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اس تیزی سے پھیلنے والے انفیکشن کی وجہ سے آنکھیں سرخ ہو جاتی ہیں ، آنکھوں کو خارش ہوتی ہے اور آنکھوں سے پانی بہنے لگتا ہے

یہ بیماری نہ صرف ہاتھوں سے پھیلتی ہے بلکہ کھانسنے اور چھینکنے سے بھی ایک سے دوسرے میں منتقل ہوتی ہے۔

Leave a reply