
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اطلاق 20 نومبر سے ہوگا۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 355 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 20 نومبر کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔









