پنجاب بھر میں پرندوں کی فروخت پر پابندی

0
74

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدراک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔

لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس شاہدکریم نےدرخواستوں پر سماعت کی ۔

عدالت نے حکم دیا کہ پرندوں کی خرد و فروخت کے لیے پنجاب بھر میں لائسنس کا اجراء کیا جائے ، اس ڈاریکشن کر دیتا ہوں پورے پنجاب کی حدمیں بغیرلائسنس پرندوں کو فروخت نہ کی جائے ۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ٹوونئٹل مارکیٹ میں پولٹری کا کاروبار ہوتا ہےیہ پولٹری کے کاروبار کے لیے بنائی گئی تھی ، اس وقت وہاں پر جانوروں کی خرید وفروخت ہورہی ہیں ۔

عدالت نے کہا کہ اس معاملے کو محکمہ وائلڈ لائف کو دیکھنا چاہیے ، نہر کی صفائی کے بعد مٹی ہرطرف پھیل رہی ہیں ، محکمہ انہار اس پر کچھ نہیں کر رہا ۔

وکیل درخواست گزار نے کہا ہے کہ اس وقت ائیر کوالٹی انڈیکس کنٹرول ہوا ہے ۔

عدالت نے حکم دیا کہ تمام محکمے اکتوبر تک اپنے رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں سموگ کی روک تھام کے لیے کیا اقدام کیے ہیں ۔

عدالت نےکیس کی سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کردی ۔

Leave a reply