پاک بحریہ کا بڑا کارنامہ، “تیمور” کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

0
6
پاک بحریہ کا بڑا کارنامہ، “تیمور” کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ “تیمور” ایئر لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لائیو فائرنگ کے دوران کیے گئے اس تجربے میں میزائل نے اپنے ہدف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ یہ تجربہ طویل فاصلے تک سمندری اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت جانچنے کے لیے کیا گیا تھا، جس میں سسٹم نے مکمل کامیابی حاصل کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پیش رفت سے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ سمندری خطرات کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت بھی مزید بہتر ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق اس میزائل کی تیاری اور کامیاب آزمائش پاکستان کی دفاعی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس سے مسلح افواج کی مختلف سمتوں سے حملہ کرنے کی صلاحیت بھی مضبوط ہوئی ہے۔
اس کامیابی پر اعلیٰ قیادت کی جانب سے سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا گیا اور قومی سلامتی خصوصاً سمندری سرحدوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Leave a reply