پاکستان کیلئے میڈل کی امید کو شدید دھچکا

0
78

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) پاکستانی اولمپئین ارشد ندیم ایشین گیمز کے جیولین تھرو فائنل ایونٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں، ایشین گیمز میں وہ پاکستان کیلئے میڈل کی امید تھے۔

ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے میڈل کی امید کو شدید دھچکا لگ گیا ہے، ارشد ندیم ایشین گیمز سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

ارشد ندیم کو ٹانگ میں پرانی تکلیف دوبارہ شروع ہوگئی جس کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم رہیں گے، اپنے اس فیصلے سے انہوں نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو بھی تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ایشین گیمز کا جولین تھرو ایونٹ کا فائنل کل کھیلا جائے گا، ٹریننگ کے دوران ٹانگ میں تکلیف ہونے کی وجہ سے ارشد ندیم کا میڈیکل چیک اَپ ہوا اور ایم آر آئی رپورٹس میں پرانی انجری کی ایک مرتبہ پھر سے نشاندہی ہوئی ہے۔

انہوں نے انجری بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر خود ہی فائنل میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم کو نیشنل گیمز کے دوران بھی دوبارہ انجری دوبارہ تھی تو انہوں نے ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ سے بھی اپنا نام واپس لے لیا تھا۔

Leave a reply